پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا .

ڈھاکہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے۔

قومی ٹیم کے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنرز عبد اللہ شفیق اور عابد علی تھے، پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبد اللہ شفیق 25 رنز کی آﺅٹ ہوئے جبکہ دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنا وننگ کامبی نیشن کو برقرار رکھا۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبد اللہ شفیق، اظہر علی، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ ا?فریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔دوسری جانب میزبان ٹیم بنگلادیش نے اپنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں، یاسر علی، سیف حسن اور ابو جاوید کی جگہ شیکب الحسن، محمود الحسن اور خالد حسین کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں