ڈھاکا میں رات بھر مسلسل بارش کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی خطرے میں پڑگیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوسکتا ہے۔
ڈھاکہ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہوں گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا.