خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج نئے کورونا وائرس ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ اومی کرون وائرس شمالی افریقہ سے آئے مسافر میں پایا گیا، رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ فرد اور اس کے قریبی لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اومی کرون کا کیس ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب سعودی حکام نے سفری پابندیاں ختم کردی ہیں اور مسافروں کو براہ راست مملکت آنے دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اومی کرون کے بارے میں بہت کچھ نامعلوم ہے، جس کی 20 سے زائد ممالک میں شناخت کی گئی ہے، بشمول یہ کہ یہ کتنا خطرناک ہے، یہ لوگوں کو زیادہ شدید بیمار کرتا ہے؟ تاہم ان سب پر ماہرین کی ریسرچ جاری ہے۔
امریکی متعدی امراض کے سرفہرست ماہر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے کہا کہ دو سے چار ہفتوں میں اومیکرون کے تناؤ کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو جائیں گی.