نئی کووڈ پابندیوں کے باعث ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا

تفصیلات کے مطابق نئے کورونا ویرئینٹ اومیکرون کے باعث انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین شیڈولڈ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ پر ملتوی ہونے کے بادل چھانے لگے ۔

ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ 14 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس سے قبل چوتھا ٹیسٹ 4 جنوری کو شروع ہو رہا ہے، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو بائیو ببل میں 14 دن گزارنے ہیں۔

ویسٹرن آسٹریلیا پریمئیر کے مارک میک گوون نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں اور اسٹاف میمبرزکی صحت پر کوی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ چوتھے ٹیسٹ کے بعد دونوں ٹیموں سمیت اسٹاف، گراؤنڈ اسٹاف میمبرزحتیٰ کہ براڈ کاسٹرز کا عملہ بھی بائیو ببل میں رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی ضابطہ اخلاق آسٹریلین فٹ بال لیگ پر بھی لاگو ہے۔

ایک تجویر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ پانچواں ٹیسٹ میلبورن گراؤنڈ میں شفٹ کر دیا جائے ، جہاں دونوں روایتی حریف ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کھیلیں، لیکن حتمی طور پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز 8 دسمبر سے ہو گی ، جس کا میزبان آسٹریلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں