میسی نےریکارڈ ساتویں مرتبہ ‘بیلن ڈی اور’ایوارڈ جیت لیا

ارجنٹینا کے اسٹار آل فٹبالر لیونل میسی نے ریکارڈ ساتویں بار سال کے بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور’ جیت لیا۔

لیونل میسی نے سال 2021 میں 40 گول کیے جس میں انہوں نے 28 بارسلونا، 4 پیرس سینٹ جرمن جبکہ 8 گول آرجنٹینا کےلیے اسکور کیے۔

اس سال کے ایونٹ میں بائرن میونخ اور پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی دوسرے، چیلسی اور اٹلی کے مڈفیلڈر جورجینہو تیسرے اور ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔

https://twitter.com/Teryll07/status/1464459494021160963?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464459494021160963%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fsports%2F2021%2F11%2F2448943%2F

دنیا بھر سے 180 صحافیوں نے بیلن ڈی اور کے فاتح کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ سال 2020 میں کرونا وبا کی وجہ سے کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا۔

ایک سال کے علاوہ 2008 سے 2019 کے درمیان یہ ایوارڈ میسی یا رونالڈو کو دیا گیا ہے۔ صرف 2018 میں یہ کروشیا کے مڈفیلڈر لوکا موڈریک نے جیتا تھا.

یاد رہے کہ آرجنٹینا کے 34 سالہ لیونل میسی نے اپنی ٹیم کو کوپا امریکا جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر پہلی بار بین الاقوامی اعزاز ملا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں