چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی جانب سے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے اور ٹیم جیت کے قریب ہے۔
چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچویں روز کا کھیل جاری ہے جہاں قومی ٹیم کے اوپنرز بلے باز عابد علی اور عبداللہ شفیق ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے۔
گزشتہ روز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور ٹیم کو ایک مضبوط پوزیشن پر لے آئے۔
آج میچ کے آخری روز پاکستان کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گرگئی اور عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔