پاکستان نے کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد 6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد 6 افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے ٹویٹر پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو ، موزمبیق ، اسواتینی شامل ہیں۔
این سی او سی نے ٹویٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد ان ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان ممالک سے براہ راست / بالواسطہ اندرون ملک سفر پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Due to threat of new Variant, following countries have also been included in Cat C and complete ban has been imposed on direct / indirect inbound travel from these countries with immediate effect: South Africa, Hong Kong,Mozambique, Namibia, Lesotho, Botswana pic.twitter.com/DxzqzV4sse
— NFRCC (@NFRCCofficial) November 27, 2021
دریں اثنا این سی او سی نے وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد عوام سے احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
Due to emergence of new Variant ‘Omicron’ in various countries, it is imperative to follow SOPs seriously. Please ensure that your Vaccination is complete (both doses in case of two dose vaccine), wear Mask and isolate yourself / get tested in case of any symptoms! Stay Safe!!!
— NFRCC (@NFRCCofficial) November 27, 2021
این سی او سی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کیا کہ مختلف ممالک میں نئے ویریئنٹ میکرون کے سامنے آنے کے بعد ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کی ویکسینیشن مکمل ہے (دو خوراکوں کی ویکسین کی صورت میں دونوں خوراکیں)، ماسک پہنیں اور کسی بھی طرح کی علامات کی صورت اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں اور ٹیسٹ کروائیں!
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) اسد عمر نے ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر میں نیا کورونا وائرس کا ویرینٹ آنے کے بعد 6 جنوبی افریقی ممالک اور ہانگ کانگ پر سفری پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Based on the emergence of the new covid variant, notification has been issued restrict travel from 6 south african countries and Hong Kong. The emergence of new variant makes it even more urgent to vaccinate all eligible citizens 12 years and older.
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ آنے کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ 12 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو جلد از جلد ویکسین لگائی جائے۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہِ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی منظرعام پر آنے والی نئی قسم انتہائی ‘باعثِ تشویش‘ ہے اور ابتدائی شواہد کے مطابق اس نئی قسم میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر اقسام سے زیادہ ہے۔ کورونا کی اس نئی قسم کو اومیکورن کا نام دیا گیا ہے اور اس کے پہلے کیسز جنوبی افریقا میں دریافت کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کا تیزی سے منتقل ہونے والا نیا ویرینٹ رپورٹ ہونے کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقا سمیت مختلف افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔