کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘کے سامنے آنے کے بعد نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،اس وقت ،سعودی عرب ،برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک نے سائوتھ افریقہ کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیویارک کی گورنر کا کہنا ہے نیویارک میں اومی کرون ابھی نہیں پہنچا، لیکن یہ آرہا ہے ، اور اس سے بچاؤ کے لیے ہی ایمرجنسی کا اعلان بطوراحتیاط کیا گیا ہے۔
گورنر ’’کیتھی ۔ہو کل ‘‘کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی صورتحال کو دیکھ کر 15 جنوری کو حالات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا،فی الوقت کورونا کی نئی قسم کے خطرے کے پیش نظر نیویارک میں 3 دسمبر سے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔