سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو گال ٹیسٹ میں باآسانی 187رنز سے شکست دے دی اور2میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم348رنز ہدف کے تعاقب میں160رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی بیٹنگ سری لنکا کی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگزمیں 386رنز کے خسارے میں 230رنز بناسکی اس طرح سری لنکا نے 187رنز سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری اننگز میں سری لنکا نے 191رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 348رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں بھی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ فلاپ رہی، 160رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز نے 348رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی تو اس کی 6وکٹیں 52رنز پر گر گئیں تھیں، ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 296رنز جبکہ سری لنکاکو 4وکٹیں درکار تھیں۔
سری لنکا نے دوسری اننگز 191رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔
147اور 83رنز کی اننگز کھیلنے والےسری لنکن کپتان کرونا رتنے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔