عرب کے صحراؤں میں ٹینس کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ٹینس کے مشہور مقابلے پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ بیک وقت تین یورپی شہروں میڈرڈ ، تورین اور انزبرگ میں شروع ہونے والے ڈیوس کپ کے چوتھے حصے کے لئے پہلے سعودی عرب کے نام قرعہ فال نکلا تھا۔
برطا نوی میڈیا کے مطابق ڈیوس کپ کے اونر کوسموس نے ابوظہبی میں پانچ سال کے لئے ٹینس کے مقابلے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کھیلوں کی دنیا میں ٹیم مقابلوں کا آغاز کرنے والے پہلے کھیل کا اعزاز حاصل کرنے والے ٹینس کا عرب کے صحراؤں میں جلوہ کافی دلکش ہو گا۔
برطانوی ٹینس ٹیم کے کپتان لیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ ایک افواہ تھی لیکن جب حقیقت کھلی تو خوشگوار خوشی کا احساس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ کی ترقی کے لئے یہ قدم انتہائی شاندار ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
ابوظہبی کی حکومت نے بھی ڈیوس کپ کی یو اے ای میں ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوس کپ کے ٹیم مقابلوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا۔