ٹرین میں سفر کرتے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سب سے زیادہ مسائل جگہ کے حوالے سے پیش آتے ہیں۔
چونکہ ٹرین کا سفر سب سے سستا مانا جاتا ہے اس لئے زیادہ تر عوام اسی کو اپنے کے لئے منتخب کرتے ہیں۔
ٹرین میں جگہ نا ہونے کے باعث بہت سے لوگ بوگی کے آخر میں بیٹھ کر یا پھر کھڑے ہوکر تکلیف میں سفر کرنے پر مجبور کوتے ہیں۔
لیکن ایک مسافر نے ٹرین میں جگہ نا ملنے پر اپنی جگہ خود بنالی اور سکون سے آرام سے سفر کیا۔
مذکورہ شخص نے ٹرین کے اوپری حصے پر چادر باندھی تاکہ دیگر مسافر نیچے سے گزر بھی سکیں، کپڑے سے بنی سیٹ ایک طرح سے جھولے کا منظر پیش کرنے لگی۔
اس موقع پر ریل میں موجود دیگر افراد بھی شہری کی حرکت پر حیران وپریشان دکھائی دیے۔