عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے 26 نومبر کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں مقابلہ کریں گے۔
دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی۔ پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت چکے ہیں جبکہ ایک میں اُنہیں شکست ہوئی ہے، محمد وسیم نے ان میں سے 8 مقابلے ناک آؤٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔
کولمبین باکسر محمد وسیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں، اُنہوں نے 26 فائٹس میں حصہ لیا اور 13 میں حریف کو ناک آؤٹ کیا جبکہ بریرا کو 3 میں شکست ہوئی ہے۔