ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی پی ایل ) نے سٹرکچر بدلنے پر غور شروع کردیا جس کے تحت بنگلادیش پریمیئرلیگ کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے, بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن انہیں بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کم کرنے کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔