پریانکا کی والدہ نے بیٹی اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

الی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ان کی نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب دیکھا گیا کہ پریانکا نے انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا جو انہوں نے تبدیل کرکے نِک کا نام ہٹا دیا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا کی والدہ مدھو نے پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کے درمیان طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ سب بکواس ہے ایسی افواہیں مت پھیلائیں’۔

تاحال ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور نِک جونس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نِک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں