پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔
بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔
بولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری اور کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کےبعد رضوان نے کھیل کوسنبھالا اور وہ 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان اور بنگلادیش کےدرمیان میچ آخری گیند تک گیا اور انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب کہ آخری گیند پر محمد نواز نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔