بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کاہدف دیا ہے۔ ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے اوور میں ہی وکٹ حاصل کر لی۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دھانی نے پہلے اوور میں ہی اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی، عثمان قادر نے بنگلا دیش کے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی رہ دکھائی۔

بنگلا دیش نے مقررہ اوورز میں 124 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آوٹ ہوئے

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل لگ رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیوں کا اعلان کیا، فخرزمان،شعیب ملک ،شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان ٹیم میں شامل نہیں ہیں جبکہ سرفراز احمد،شاہ نواز دھانی ،افتخار احمد اور عثمان قادر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں