شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت خراب، آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے جس کے بعد وہ بنگلا دیش کے خلاف آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاہنواز دھانی کا بھی آج ڈیبیو ہونے امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں