امریکہ میں پہلی خاتون صدر لیکن صرف 85 منٹ کیلئے

امریکہ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں لیکن وہ اس عہدے پر صرف 85 منٹ ہی رہ سکیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا لیکن صدارت کا عہدہ ان کے پاس صرف 85 منٹ تک ہی رہ سکا۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی صدر جوبائیڈن کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کے دوران صدارت کے اختیارات دیے گئے تھے اور یہ اختیار امریکی صدر جوبائیڈن نے خود دیے کیونکہ انہیں ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہونا پڑا تھا۔

صدر جوبائیڈن کو طبی معائنے اور کولونو اسکوپی کے لیے اسپتال میں بے ہوش کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے آپریشن سے قبل تمام اختیارات نائب صدر کملا ہیرس کو سونپ دیے تھے۔

79 سالہ امریکی صدر نے ہوش میں آتے ہی کہا کہ وہ ملکی امور چلانے کے لیے تندرست اور صحت مند ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

کملا ہیرس آئینی طور پر امریکی صدر بنیں تھیں تاہم جوبائیڈن کے ہوش میں آتے ہی وہ دوبارہ سے نائب صدر بن گئیں۔ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے والی کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون صدر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں