دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف

بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے109 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر ٹکنے نہ دیا۔

اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں