بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آرم نہیں دیا گیا بلکہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مشفیق الرحیم کا کہنا تھا کہ میں نے مینجمنٹ سے کہا تھا کہ میں پاکستان کے دورے کے دوران ٹیم کےلیے کھیلنے کو تیار ہوں،تاہم مجھے بتایا گیا کہ ٹیم مینجمنٹ، کوچ سمیت اجتماعی طور پر مجھے ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہوں، میں ابھی اس سٹیج پر نہیں ہوں کہ میں آرام کروں،میرا ورلڈکپ اچھا نہیں گیا ،میں اس سیریز کے دوران بہتر پرفارم کرنا چاہتا تھا۔