گوگل کروم نے صارفین کیلئے ویب براؤزر کروم کی ایڈریس بار میں شیئر کا آپشن شامل کردیا ہے۔
گوگل کروم نے سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر یہ آپشن شامل کیا ہے جوکہ اینڈروئیڈ میں بلٹ اِن گوگل کروم کےلیے برسوں سے موجود ہے۔
یہ آپشن شامل ہونے کے بعد کروم براؤزر کی ایڈریس بار میں جہاں کسی بھی ویب سائٹ کا ویب ایڈریس ٹائپ کیا جاتا ہے دائیں جانب ایک چھوٹا سا آئیکن نمودار ہوگیا ہے جس میں ایک چوکور خانے سے باہر نکلتا ہوا تیر کا نشان دیکھا جاسکتا ہے۔
اس نشان پر کلک کرتے ہی مختلف آپشنز پر مشتمل ایک ڈراپ ڈاؤن ونڈو کھل جائے گی جس میں اوپر سے نیچے مختلف آپشنز موجود ہیں ، ان آپشنز میں کاپی لنک، کیو آر کوڈ، کاسٹ اور سیو پیج ایز کے علاوہ، فی الحال مزید پانچ آپشنز شامل کیے گئے ہیں جن کا تعلق سوشل میڈیا پر مواد براہِ راست شیئر کرانے سے ہے۔
واضح رہے کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر انسٹالڈ گوگل کروم کےلیے اس آپشن پر تقریباً دو سال سے کام جاری تھا لیکن اسے کروم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل گوگل کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ کمپنی کو 25 درمیانے درجے اور سات انتہائی درجے کے آنکھیں کھول دینے والے سیکورٹی الرٹ کا سامنا ہے اور اس سائبر خطرے سے لائنکس میک آپریٹنگ سسٹم اور ونڈوز سبھی استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔
بلاگ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ گوگل اپنے صارفین کے ڈیٹا کو بچانے کے لئے کسی سے بھی ڈیٹا شئیر نہیں کررہا۔