جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
It has been an incredible journey, but I have decided to retire from all cricket.
Ever since the back yard matches with my older brothers, I have played the game with pure enjoyment and unbridled enthusiasm. Now, at the age of 37, that flame no longer burns so brightly. pic.twitter.com/W1Z41wFeli
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) November 19, 2021
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’میں نے خالص لطف اور بے لگام جوش کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اب 37 سال کی عمر میں، وہ شعلہ اب اتنا تیز نہیں جلتا‘۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ڈی ویلیئرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔