ایپل کی مصنوعات استعمال کرنے والوں کیلےخوشخبری

کیا ہے۔ یہ اقدام صارفین کو اپنی ایپل کی مصنوعات کی خود درستگی کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ایپل پر سیلف سروس ریپئر پروگرام کے لیے کئی برس سے صارفین کے گروپس کی جانب سے دباؤ تھا۔ ایپل کی جانب سے اب اپنی مصنوعات کے اسپیئرپارٹس اور مرمت کے طریقہ کار تک رسائی دی گئی ہے۔

سال 2019 میں ایپل نے ایسا پروگرام متعارف کروایا تھا جس کے تحت ایپل کی مصنوعات ٹھیک کرنےوالےدکاندار براہ راست ایپل سے مختلف مصنوعات کےپارٹس،ٹولز اورمینوئل خریدسکتے ہیں۔ ایپل نے بتایا ہے کہ اب اس پروگرام میں 2800 شاپس موجود ہیں جبکہ 5000 ایسی شاپس بھی موجود ہیں جن کو ایپل نے خود اپنی مصنوعات کی مرمت کی اتھارٹی دی ہے۔

ایپل کے سیلف سروس پروگرام کے تحت صارفین اب ایپل سے براہ راست اپنی ضرورت کے پارٹس خرید سکیں گے اور مینوئل پڑھ کر اپنی مصنوعات کی خود مرمت بھی کرسکیں گے۔ ایپل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آن لائن اسٹور پر ابتدائی طور پر 200 پارٹس اور ٹولز دستیاب ہونگے جو عام طور پر پیش آنے والی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد گار ہونگے۔ ان میں ڈسپلے اسکرین،بیٹریز اور آئی فون12 اور 13 کے کیمرے شامل ہیں.

کچھ عرصے بعد اس پروگرام کا دائرہ کار میک کمپیوٹرز تک بھی وسیع کردیا جائے گا جس میں ایپل ایم ون چپ استعمال ہوتی ہے۔ صارفین کواس ہی قیمت میں یہ پارٹس خرید سکیں گے جس قیمت میں ریپئرشاپس کو یہ پارٹس فروخت کئے جاتے ہیں۔

ایپل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام اگلے برس کے اوائل میں امریکا سے شروع کیا جائے گا اور اس کا دائرہ کار رفتا رفتا دیگر ممالک تک وسیع کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں