انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے بھارت کے خلاف پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اسپیل کو ورلڈ کپ کا بہترین لمحہ قرار دیا۔
The winner of the @Nissan Play of the Tournament from the 2021 ICC Men's #T20WorldCup is:
— ICC (@ICC) November 17, 2021
Shaheen Afridi's blistering opening spell against India 🔥 pic.twitter.com/uv94PnVd89
شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن اسپیل نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پیھنکا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
کسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔ اس کے بعد گرین شرٹس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں اپنے اگلے چاروں میچز جیتے اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی جس کے بعد کینگروز نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی مات دی اور پہلی بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنے۔