شہناز گل اپنی فلم کی پروموشن کے دوران کیوں رو پڑیں؟

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل اپنی فلم’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن کے دوران رو پڑیں۔

شہناز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ روتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو ان کی فلم’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن کی ہے جہاں وہ اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں اور ان کے ساتھی اداکار دلجیت دوسانجھ انہیں چپ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سو رہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔

یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں