مالدیپ میں ہونے والے دوسرے انٹر اسکول کوسٹل روئنگ بیچ سپرنٹ ریگاٹا میں پاکستان کے راؤرز نے 10 گولڈ میڈل، 4 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ کے شہر ادو میں دوسرا انٹر اسکول کوسٹل روئنگ بیچ سپرنٹ ریگاٹا اختتام پذیر ہوگیا ہے جبکہ اس ایونٹ میں کراچی بوٹ کلب کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے 10 گولڈ میڈل، 4 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
کراچی بوٹ کلب کی پریس ریلیز کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں طالب علم بھی شامل تھے، اس ٹیم نے چائنا کریک میں کوچ کے ساتھ مل کر کئی ہفتوں تک اس ایونٹ کے لیے تربیت حاصل کی تھی جبکہ اس ایونٹ میں پاکستان ، مالدیپ اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
اس ایونٹ میں انڈر 15 سنگل اسکل اور ڈبل اسکل، انڈر 18 بوائز اور گرلز جبکہ مکس کیٹیگریز کے مقابلے شامل تھے۔
مخلوط فاطمہ داؤد نے انڈر 15 گرلز سنگل سکل ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور عروبہ صلاح الدین نے سلور میڈل اپنے نام کیا جبکہ دونوں نے ساتھ مل کر انڈر 15 کیٹیگری میں ڈبل سکل ایونٹ میں گولڈ میڈل کے حاصل کیا ہے۔
گرلز انڈر 18 سنگل ایونٹ میں ایمان شیخ نے گولڈ میڈل حاصل کیا بعد ازاں حوریہ فیصل کے ساتھ مل بنا کر ڈبل اسکل ایونٹ میں دونوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
علاوہ ازیں ریان عمران اور شایان عزیز نے لڑکوں کے سنگل اسکل ایونٹ میں بالترتیب گولڈ اور سلور میڈؒل حاصل کیے ہیں جبکہ ایمان نے حمزہ نوید کے ساتھ مل کر انڈر 15 کیٹیگری میں پاکستان کے لیے ڈبل اسکل میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں راؤرز کرنا عام بات نہیں اور یہ پلا موقع ہے جب پاکستان نے کوسٹل روئنگ بیچ سپرنٹ ایونٹ میں حصہ لیا تھا۔