نسلی تعصب کا شکار پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے روپڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق برطانوی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، میڈیا اینڈ اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔
Azeem Rafiq discusses Cheteshwar Pujara being called 'Steve' at Yorkshire, and the alleged use of the name 'Kevin' as a racial slur towards players of colour.
👉 https://t.co/HSloj7pT3M pic.twitter.com/CyWxyCe2dK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 16, 2021
عظیم رفیق نے آبدیدہ ہو کر بتایا کہ انہیں مسلسل لفظ ‘پی’ کا سامنا کرنا پڑھتا تھا اور خود وہ کو بہت تنہا محسوس کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جب مجھے کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول خاصہ زہریلا تھا، جوسلوک میرے ساتھ ہوا میں اس کا مستحق نہیں تھا۔
عظیم رفیق نے کہا کہ وہاں ایسا ماحول تھا کہ کسی مسلمان کھلاڑی کے روزہ رکھنے پر اُسے ہر غلطی کا ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کو نسلی گالیوں کا بہت زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر عظیم رفیق کے ساتھ نسلی تعصب کا رویہ اختیار کرنے پر انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر پابندی عائد کردی تھی۔