پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسنیپ چیٹ اور اسپوٹیفائی کی سروسز متاثر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ اور میوزک اسٹریمنگ ایپلیکیشن اسپوٹیفائی کی سروسز متاثر ہوگئیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گوگل کلاؤڈ ،اسنیپ چیٹ ، اسپوٹیفائی سمیت مختلف سائٹز کی سروسز متاثر ہیں۔

اسنیپ چیٹ سپورٹ نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ کچھ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے ، ہم ٹھیک کرنے پر کام کر رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئیں تھیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں