واٹس ایپ کےلاسٹ سین آپشن مخصوص کنٹیکٹس سے پوشیدہ رکھنے کے فیچرپرکام جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈیویلپرز کی ٹیم وا بیٹا انفو نے بتایا ہے کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن پر کچھ اہم فیچرز پر کام کررہا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین کے آپشن کو کچھ مخصوص کنٹیکٹس سے پوشیدہ رکھنے کا کام جاری ہے۔ اس وقت واٹس ایپ کا لاسٹ سین آپشن یا تو تمام کنٹکیٹس سے پوشیدہ رکھنے یا سب کو ظاہر کرنے کی سہولت ہوتی ہے۔
اس فیچر سے واٹس ایپ کی پرائیوسی مزید بہتر ہوسکے گی۔ اس وقت لاسٹ سین کے آپشن کی کچھ صارفین پر بیٹا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔ تاہم واٹس ایپ کی جانب سے باقاعدہ اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیغامات بھیجنے کی مقبول ایپ واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دو نئے فیچرز متعارف کروا رہی ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچرز کی بدولت صارفین ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کرتے ہوئے کال نوٹیفکیشن کو باآسانی مینیج کرسکتے ہیں.
پہلا فیچر ’’نئی کال نوٹیفکیشن‘‘ اور ’’ٹرن آف آل ڈیسک ٹاپ انکمنگ کالز‘‘ سے متعلق ہے جو صارف کو کال نوٹیفکیشن کے اختیار کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔دوسرا فیچر کنٹیکٹ انفو، بزنس انفو اور گروپ انفو کی معلومات کے بارے میں ہے۔
اس کےعلاوہ واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کے فیچر میں خامیوں کو کمپنی نے درست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ میں غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو دوسروں کی ونڈو سے ڈیلٹ کرنے کا فیچر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی یہ ہے کہ بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہوتا.
واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے والے کے پاس اس پیغام کو غائب کرنے کے لیے تقریباً 1 گھنٹے کی مہلت ہوتی ہے مگر کمپنی نے اب یہ مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق میسجنگ ایپ میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کے لیے وقت کی حد کو بڑھایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس فیچرمیں میسج کو ڈیلٹ کرنے کے وقت کی حد ختم کی جارہی ہے، یعنی صارف مہینوں پرانے میسجز کو بھی دیگر افراد کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرسکے گا