فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ جنوبی افریقہ کا اسرائیل میں ’مس یونیورس‘ تقریب کا بائیکاٹ

جنوبی افریقہ کی حکومت نے اسرائیل میں منعقد ہونے والے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں مس جنوبی افریقہ کی شرکت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی حکومت نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ مس جنوبی افریقہ کے اس مقابلے  میں شرکت کے فیصلے  سے حکومت کا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یونیورسل مقابلے میں  مس جنوبی افریقہ کی شرکت کے لیے حمایت واپس لے لی ہے۔

یہ مقابلہ آئندہ ماہ یعنی دسمبر کی 12 تاریخ کو اسرائیل کے شہر ایلات میں ہونے والا ہے۔ جنوبی افریقہ میں بہت شدت کے ساتھ یہ مطالبہ ہو رہا تھا کہ اسرائیل میں انعقاد کی وجہ سے ‘مس جنوبی افریقہ’ کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں