بنگلہ دیش میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے آج سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلادیش میں موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز ہوگی۔
دوسری جانب دورۂ بنگلا دیش میں قومی ٹیم کےٹریننگ سیشنز کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو صبح ساڑھے 11 بجے، 17 نومبر کو دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر اور 18 نومبر کو شام 5 بجے قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 نومبر کو ہوگا، سیریز کے باقی دو میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے، تمام میچز شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم یو اے ای سے بنگلادیش روانہ ہوگئی تھی۔