بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اوران کے شوہر راج کندرا کی پریشانیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔
شلپا ایک ایسے وقت میں منظرعام سے تقریبا غائب ہوگئی تھیں جب جولائی میں ان کےشوہرراج کندرا کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے فحش مواد کی تیاری اور تقسیم کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق فحش فلمیں شیئرنگ سروس کے ذریعےغیرملکی کمپنیوں کو بھیجی جاتی تھیں جس کے بعد بھارتی قانون سے بچنے کیلئے یہ مواد کئی ایپس پر اپ لوڈ کیا جاتا تھا۔
اس حوالے سے ابتداء میں شلپا کی جانب سے معاملے پرکوئی، تبصرہ نہیں کیا گیا لیکن بعدازاں ایک پوسٹ میں اداکارہ نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ انہیں راج کندرا کی سرگرمیوں سے متعلق علم نہیں تھا، میڈیا ٹرائل ختم کرنے کا مطالبہ کیا.
My statement. pic.twitter.com/AAHb2STNNh
— SHILPA SHETTY KUNDRA (@TheShilpaShetty) August 2, 2021
راج کندرا کواس کیس میں ستمبرمیں ضمانت پررہا کیا گیا تھا لیکن اس معاملے سے پریشان شلپا نے میڈیا سے دوری اختیار رلی تھی۔گزشتہ ہفتے راج کی ضمانت کے بعد یہ جوڑا پہلی بارایک ساتھ نظر آیا جب وہ ہماچل پردیش میں واقع ایک مندرمیں گئے تھے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ شلپا کی پریشانیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔
اداکارہ کے خلاف ایک تاجر کی شکایت پرایف آئی آردرج کی گئی ہے جس میں شلپا کے علاوہ ان کے شوہر راج کندرا، کاشف خان نامی شخص اور چند دیگرافراد بھی نامزد ہیں۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے سال 2014 میں ایس ایف ایل فٹنس کمپنی میں 1کروڑ 50 لاکھ کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بدلے اس سے منافع کا وعدہ کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب پونے میں فرنچائز، جم اور سپا کھولنے کا منصوبہ پورانہ ہونے پراس نے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اسے دھمکیاں دی گئیں۔
شلپا نے اس ایف آئی آر کا جواب خود کو منصوبے سے الگ کرتے ہوئے دیا ہے۔
شلپا کا کہنا ہے کہ راج اور میرے نام پر درج ایف آئی آر نے مجھے جگادیا، ریکارڈ کی درستگی کیلئے، ایس ایف ایل فٹنس کاشف خان کی جانب سے چلایا جانے وال منصوبہ ہے جس نے نے ملک بھر میں فٹنس جم کھولنے کے لیے ایس ایف ایل برانڈ کے نام کے مالکانہ حقوق لے لیے تھے.
— SHILPA SHETTY KUNDRA (@TheShilpaShetty) November 14, 2021
شلپا کا دعویٰ ہے کہ کاشف ہی معاملات کو چلاتا تھا، راج اور وہ کسی قسم کے لین دین سے واقف نہیں ہیں۔اداکارہ کے مطابق کمپنی 2014 میں بند ہوگئی تھی اور اسے مکمل طور پر کاشف خان نے سنبھالا۔ میں نے گزشتہ 28 سال میں بہت محنت کی ہے اور یہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے کہ میرے نام اور شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے
شلپا نےبطور ایک قانون کی پاسداری کرنے والی شہری کے اپنے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ۔
فحش مواد بنانے کے الزام میں راج کندرا کی گرفتاری کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب شلپا کا نام دھوکہ دہی کے معاملے میں سامنے آیا ہے۔
اگست میں لکھنؤ پولیس نے فٹنس چین آئی او ایس آئی ایس ویل نیس سے متعلق دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں فٹنس چین کی چیئرپرسن شلپا اوروالدہ سنندا شرما کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دونوں پرالزام تھا کہ انہوں نے 20 ملین کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے باوجود شہرمیں برانچ کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا.