قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا’۔
Was really looking forward to see @babarazam258 becoming Man of the Tournament. Unfair decision for sure.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 14, 2021
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔
آئی سی سی کیجانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
289 runs at an average of 48.16, including a crucial half-century in the final! @davidwarner31 is the 2021 #T20WorldCup Player of the Tournament 🏆 pic.twitter.com/bSSAsWwgzT
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021
واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔
David Warner's dismissal means Babar Azam will finish as the top run-scorer at this year's #T20WorldCup 👏
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2021