بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر مقرر

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک تعینات کیا تھا اور ڈاکٹر نجیب سومرو سیمی فائنل کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی سے ایک ماہر ڈاکٹر کی دستیابی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈاکٹر نجیب سومرو کی جگہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا ہے اور ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد بنگلا دیش پہنچ گئی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں