دنیا بھر میں ذیا بیطس (شوگر)سے بچائو کا عالمی دن کل(اتوار کو )منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیا بیطس (شوگر)سے بچائو کا عالمی دن 14 -نومبربروزاتوار کو منایا جائیگا۔

اس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر ) کے مرض سے پیدا شدہ پچیدگیوں علامات اور اس سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس دن کی منا سبت سے ملک بھرمیں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینار ز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

ذیابیطس سے بچائو کا عالمی دن اس مرض کی دوا نسولین تیار کرنے والے کے یوم پیدا ئش کے مو قع پر منایا جاتا ہے، الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں