ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بالآخر فٹبال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ بارسلونا کلب نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی لیونل میسی ایف سی بارسلونا چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ کلب نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے معاشی رکاوٹوں کو ترقی کی وجہ قرار دیا۔
کلب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “اگرچہ ایف سی بارسلونا اور لیو میسی کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے لیکن اسے معاشی اور ساختی رکاوٹوں کی وجہ سے باضابطہ نہیں بنایا جا سکتا۔” “اس صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے ، لیونل میسی بارسلونا سے منسلک نہیں رہیں گے۔ دونوں فریقوں کو دل کی گہرائیوں سے افسوس ہے کہ کھلاڑی اور کلب دونوں کی خواہشات پوری نہیں ہو سکتیں۔”
LATEST NEWS | Leo #Messi will not continue with FC Barcelona
— FC Barcelona (@FCBarcelona) August 5, 2021
بارسلونا فٹبال کلب کی جیت اور اسے بہترین فٹبال کلب بنانے میں لیونل میسی کا بہت اہم کردار رہا ہے جس پر کلب ان کا تہہ دل سے شکرگزار ہے اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔