میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا، بابر اعظم

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر آخری اوور میں میتھیو ویڈ کا کیچ پکڑا جاتا تو میچ کا پانسہ پلٹ سکتا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کو شکست کے بعد کہا کہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ اگر اچھی ٹیم کو چانس دیں گے تو میچ جیتنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کا کیچ ڈراپ کرنا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے ایونٹ میں کھیلا اس سے میٕں بحٰثیت کپتان مطمئن ہوں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گا جو پہلے سیمی فائنل کے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں