دوسرا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔

پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا تھا اور وہ آج میچ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں