ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کر دی۔
برائن لارا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا بھی ایک خطرناک ٹیم ہے ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔
لارا کا مزید کہنا تھا کہ میری پیش گوئی ہے پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے دو قابل اعتماد بیٹسمین شعیب ملک اور محمد رضوان فلُو میں مبتلا ہوگئے ہیں ، انہیں معمولی بخار بھی ہے تاہم ان کی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، البتہ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ۔
آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں شعیب ملک اور محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم اتوار 14 نومبر کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔