امریکی ٹی وی کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ 76 فیصد امریکی سمجھتے ہیں فیس بک معاشرےکوخراب کررہا ہے۔
سروے کے مطابق ملکی آبادی کے تین چوتھائی افراد یہ سمجھتے ہیں کہ فیس بک معاشرےکوخراب کررہا ہے۔
سروے میں جن افراد سے رائے لی گئی ان کے نصف فیصد نے بتایا کہ وہ کسی نہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس نے فیس بک کی وجہ سے سازشی نظریات پر یقین کرنا شروع کردیا۔
سروے کے مطابق جولوگ فیس بک کو مسئلہ سمجھتے ہیں ان میں سے55 فیصد کا خیال ہےکہ اس کی وجہ فیس بک استعمال کرنےکا طریقہ ہے جب کہ 45 فیصد کے نزدیک اس کی وجہ ادارےکی جانب سے فیس بک کو آپریٹ کرنا ہے۔
نصف فیصد امریکیوں کا خیال ہےکہ حکومت کو فیس بک کی ریگولیشن بڑھانا چاہیے۔
واضح رہے کہ فیس بک نےحال ہی میں اپنا نام بدل کرمیٹا رکھ لیا ہے۔