پہلا سیمی فائنل؛ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 167 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر  کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گا۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں اس امیدکا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

جوز بٹلر ، جونی بیئر اسٹو ، ڈیوڈ ملان اور کپتان اوئن مورگن انگلینڈ ٹیم کے مرکزی کردار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل ، مچل ، کونووے اور نیشم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز  نے 2 بار میدان مارا۔

ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ٹیسٹ کرکٹ کی حکمران نیوزی لینڈ ، دو فارمیٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں اب مد مقابل آ رہی ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں۔

ابوظبی جہاں بیٹرز کا پلڑا بھاری ہو گا، چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، رنز کے انبار لگیں گے کیونکہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گاربتائی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظبی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں