ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے 4، 4 میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
گروپ بی میں نیوزی لینڈ کوصرف پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ انگلینڈ کو اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی تھی۔
سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔