اینڈرائیڈ موبائل پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر

ماہرین کی جانب سے اینڈرائیڈ موبائل کے صارفین کو جلد از جلد گوگل کروم براؤزر ڈیلیٹ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کروم براؤزر کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا غیر مخفوظ ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کروم براؤزر لوگوں کا ڈیٹا دوسروں کے لیے محفوظ کررہا ہے اور کوئی بھی شخص گوگل کروم براؤزر کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کا ڈیٹا حاصل کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک اور دیگر کمپنیاں جس طرح لوگوں کا ڈیٹا اپنے لیے محفوظ کرتی ہیں۔

جب بھی آپ گوگل پر کچھ سرچ کرتے ہیں تو گوگل اسے آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک کر دیتا ہے۔ آپ انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کریں یا گوگل پر اپنی ای میل چیک کریں وہ تمام چیزیں ‘مائی ایکٹیویٹی’ کے ریکارڈ میں شامل ہو جاتی ہیں۔

آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق مختلف اوقات میں سرچ کی ہوئی مختلف چیزیں مٹا سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو سرچ کی ہوئی تمام کی تمام چیزیں وہاں سے حذف کر سکتے ہیں۔

گوگل آپ کو ایسا کرنے پر ایک تنبیہی پیغام دے گا لیکن حقیقت میں تمام معلومات کو حذف کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں