مغربی افریقہ کے ملک سیرالیون کے دارالحکومت میں آئل ٹینکر پھٹنے سے 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جو کچھ دیر بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے ارد گرد کی عمارتیں اور دکانیں بھی لپیٹ میں آ گئیں۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آگ لگنے کے بعد اب تک 100 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔