یو کے میڈیسن ریگولیٹر نے علامتی کورونا وائرس کے علاج کے لیے ٹیبلٹ کی منظوری دے دی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ ایسے مریضوں کو دی جائے گی جن میں مرض کی تشخیص ہوئی ہو۔ ٹیبلٹ “مولنو پراور” فلو کے علاج کے لیے بنائی گئی تھی۔
برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق برطانیہ کورونا کے علاج کے لیے اینٹی وائرل گولی کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
برطانوی ہیلتھ ایجنسی نے مزید کہا کہ امریکی کمپنی کی گولی ہلکے اور درمیانے نوعیت کے انفیکشن والے مریضوں کو دی جائے گی۔
برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، برطانیہ اینٹی وائرل گولی کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد اینٹی وائرل گولی گھر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔