ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں  سری لنکا نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ نسانکا 51، اسالنکا 68 اور کوسال پریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آنڈرے رسل نے دو، جب کہ براوو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گروپ 1 میں سری لنکا 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں