ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے 73 رنز کا ہدف 7 ویں اوور میں پورا کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں جاری میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 15 اوورز میں 73 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

 بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین نے 19 ، محمد نعیم نے17 اور محمود اللہ نے 16 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض ساتویں اوور کی دوسری گیند پر ٹارگٹ پورا کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہتر کیا بلکہ گروپ میں دوسری پوزیشن پر بھی قبضہ کر لیا۔

قبل ازیں، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جب کہ بنگلا دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

آج ہونے والے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  اور سری لنکا مدمقابل ہوں گی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں