افغانستان، بھارت مقابلہ، ٹاس کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ پر سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی جس میں کہا جارہا ہے کہ ٹاس کے موقع پر ویرات نے نبی کو پہلے بولنگ کے فیصلے کی ہدایت کی، تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، اس میچ میں افغانستان کی کارکردگی پر پاکستانی فینز سوال تو اٹھا ہی رہے ہیں لیکن ایک وڈیو بھی وائرل ہوئی جو اس میچ کے ٹاس کے موقع کی ہے۔

https://twitter.com/Bilusial/status/1455965994803994632?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1455965994803994632%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1007075

ٹاس کے بعد ویرات کوہلی اور محمد نبی کے درمیان ہونیوالے مکالمے پر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کپتان نے افغانستان کے کپتان کو ٹاس کے بعد بولنگ کا فیصلہ کرنے کو کہا۔

تاہم روایت کو جانتے ہوئے اور ویڈیو کے بخوبی معائنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا نہیں بلکہ درحقیقت افغانستان کے کپتان نے ہی بھارتی ہم منصب کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور ایسا اس سے پہلے کے میچز میں بھی ہوتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں