ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کے جانب سے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
مارٹن گپٹل نے اپنے روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے ٹی 20 میں اپنے تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
نیوزی لینڈ نے جب اننگ کا آغاز کیا تو ایک طرف مارٹن گپٹل جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے تو دوسری طرف سے ان کی وقفے وقفے سے وکٹیں بھی کرتی رہیں اور سات اوورز کے اختتام تک 54 رنز پر ان کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
مارٹن گپٹل نے پاور ہٹننگ جاری رکھی اور اسکاٹ لینڈ کے باولرز کے چھکے چھڑا دیئے۔ مارٹن گپٹل 56 بالز پر 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ مارٹن گپٹل نے تیز اننگز کھیلتے ہوئے 6 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔
نیوزی لینڈ نے 13 ویں اوورز میں سنچری مکمل کر لی۔
خیال رہے کہ اس وقت اسکاٹ لینڈ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ 1 میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔