پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈملان سے پہلی پوزیشن چھین لی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بابراعظم انگلینڈ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملان سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے خود براجمان ہو گئے ہیں، بابراعظم پہلے بھی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین رہ چکے ہیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے راونڈ سپر 12 میں چار میچز کھیلے ہیں اور تمام میں فتح یاب ہوئے ہیں جبکہ بابراعظم نے انڈیا کے خلاف رضوان کے ساتھ مل کر شاندار پارٹنرشپ بنائی اور بھارت کو دردناک شکست سے دوچار کیا ، انہوں نے مجموعی طور پر 152 رنز کا ہدف حاصل کیا جس میں کپتان کے 68 رنز بنائے ۔
اس کے علاوہ گزشتہ روز نمیبیا کے خلاف بھی بابراعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگ کھیل کر قومی ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یاد رہے کہ ون ڈے رینکنگ میں بھی بابراعظم بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ۔